نظام آباد:5؍ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کمشنر میونسپل کارپوریشن مسٹر وینکٹیشور رائو نے انچارج کمشنرو آرڈی او نظام آباد مسٹر یادی ریڈی سے آج اپنا جائزہ حاصل کرلیا۔ واضح رہے کہ حکومت نے مسٹر وینکٹیشور رائو کو کمشنر میونسپل کارپوریشن نظام آباد مقرر کرتے ہوئے کل احکامات جاری کئے تھے جس پر انہوں نے اپنا جائزہ حاصل کیا۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نظام آباد شہرکی ترقی کیلئے ٹیکسوں کی وصولی ناگزیر ہے۔ ٹیکسوں کی وصولی پر خصوصی اہمیت دی جائے گی اور آبی سہولتوں کی فراہمی اور اسمارٹ سٹی کی حیثیت سے ترقی دینے کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔