کاماریڈی :8؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تنخواہوں کی اضافہ کا مطالبہ کرتے ہوئے میونسپل ورکرس نے صدرنشین بلدیہ کے مکان کے روبرو دھرنا کرتے ہوئے تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ کیا ۔ تفصیلات کے بموجب میونسپل ملازمین کی ہڑتال پر 25 ؍ اپریل کے روز سے ہڑتال کا آغاز کیا تھا اور 28؍ اپریل کے روز میونسپل ملازمین اور حکومت کے درمیان معاہدہ طئے کیا گیا تھا اور اجرتوں میں اضافہ کیلئے جی او نمبر 14 کے تحت تنخواہوں کی ادائیگی کا معاہدہ کیا گیا تھا لیکن میونسپل کے عہدیدار جی او کی عدم عمل آوری اور کونسل کی جانب سے جی او کو نظر انداز کرنے پر میونسپل ملازمین نے شدید ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے صدرنشین بلدیہ پیپری سشما کے مکان کا محاصرہ کرتے ہوئے جی او کے تحت تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا اور مکان کے روبرو بیٹھے رہے اس بات کی اطلاع ملنے پر کمشنر میونسپل کاماریڈی یہاں پہنچ کر میونسپل ملازمین سے بات چیت کی اور 18؍ مئی کے روز منعقدہ کونسل اجلاس میں جی او کے تحت تنخواہوں کی ادائیگی کا ارادہ ظاہر کیا جس پر ملازمین نے احتجاج کو واپس لے لیا اس احتجاج میں سی آئی ٹی یو کے ضلع قائدین ویل ایل نرسمہا ریڈی ایڈوکیٹ ، سدی راملو ، جے اے سی قائد راجہ نرسو، ایاز احمد و دیگر بھی موجود تھے ۔