میونسپل مٹ پلی کے خصوصی اجلاس کا انعقاد

مٹ پلی ۔ 26 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مٹ پلی کے مقامی مسائل پینے کا پانی صفائی ستھرائی امور پر مبنی خصوصی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اجلاس کی صدارت میونسپل چیرپرسن محترمہ سری اومارانی نے کی کمشنر نے کہا کہ شہر کے تمام وارڈس تک پینے کے پانی کی سربراہی ہوگی 12 ویں وارڈ کونسلر برولہ گنگارام نے کہا کہ کئی دنوں سے ان کے متعلقہ وارڈس پینے کے پانی کی سربراہی صحیح نہیں ہے 13 ویں وارڈ کونسلر وناجانے کہا کہ ان کے وارڈ کے احباب پینے کے پانی مسائل میں مبتلا ہیں کوآپشن ممبر چٹاپلی سکھیندگوڑ نے کہا کہ مسلم آبادی زیادہ ہے ان کے پردہ نشین خواتین پانی کیلئے باہر نہیں آسکتے وہاں پر پانی کی سہولت بہم پہنچائی جائے تمام مسائل کی یکسوئی کا کمشنر نے تیقن دیا ۔