میونسپل مٹ پلی کے اجلاس کا انعقاد

مٹ پلی ۔ 29 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : میونسپل مٹ پلی کا آج ایک اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس موقع پر مقامی ایم ایل اے کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ موسم گرما کے پیش نظر مقامی مسائل کی یکسوئی کے لیے اقدامات روبہ عمل لائے جائیں گے ۔ میونسپل مٹ پلی کے تحت جائیداد ٹیکس صد فیصد اصولی پر احباب کی جانب سے کمشنر نرسیا کو مبارکبادی دی گئی ۔ جو 2016-17 کے تحت مٹ پلی میونسپل ریاست تلنگانہ میں سر فہرست رہا ہے ۔ میونسپل اجلاس مختصر وقت کے لیے انعقاد کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر میونسپل چیرپرسن مری اوما رانی سہادیو وائس چیرمین مارگم گنگا دھر کونسلرس میونسپل عملہ ، قمر احمد ، محمد عمران ، مجیب پرساد اور دیگر احباب موجود تھے ۔۔