جگتیال ۔ 27 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میونسپل انتخابات میں کسی دشواریوں کے بغیر تمام انتظام کو مکمل کرنے ضلع الیکشن مبصر سی پارتھاسارتھی نے جگتیال کا دورہ کرتے ہوئے میونسپل آفس کا معائنہ کے علاوہ انتخابی مرکز اور کاوٹنگ سینئر بوائز جونیر کالج جگتیال میں اسٹرانگ روم کا معائنہ کرنے کے بعد عہدیداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے اسٹڈنگ روم کے کھڑکیوں کے دروازوں کو بند کرنے اور درمیانی دیوار کو مکمل تعمیر کرتے ہوئے کالج میں واقع گھاس کو اکھاڑ کر صاف کرنے اور خصوصی کاونٹر قائم کرنے ووٹرس کو ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ جگتیال میونسپل کمشنر ، وی سریندر تحصیلدار ، سمارا سوامی ، انسپکٹر وینکٹ سوامی اور دیگر موجود تھے ۔