میونسپلٹی کمشنر کو ہراساں کرنے پر انٹلی جنس کا عہدیدار گرفتار

حیدرآباد ۔ /31 مئی (سیاست نیوز) رچہ کونڈہ کی میرپیٹ پولیس نے محکمہ انٹلیجنس سے وابستہ ایک عہدیدار کو میونسپلٹی کمشنر کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق میرپیٹ میونسپلٹی کمشنر این وسنتا کو انٹلیجنس کے ایک عہدیدار انور حسین مسلسل فون اور میسیج کے ذریعہ انہیں ہراساں کررہا تھا جس کے نتیجہ میں کمشنر نے انور کے خلاف میرپیٹ پولیس سے شکایت درج کروائی تھی ۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور شواہد کی بنیاد پر انور حسین کو آج گرفتار کرتے ہوئے اسے متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کے بعد عدالتی تحویل میں دیدیا ۔