جگتیال میں ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ کا صحافیوں سے خطاب
جگتیال۔ یکم ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) راجیو گاندھی مینگو مارکٹ جگتیال کے مسائل کی یکسوئی کیلئے ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر آبپاشی مسٹر ٹی ہریش راؤ نے مارکٹ میں مختصر سے توقف کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ واضح رہے کہ وہ مٹ پلی ابراہیم پٹنم میں پروگرام میں شرکت کے بعد سلطان آباد روانگی کے موقع پر مینگو مارکٹ میں مختصر سا توقف کیا۔ اس موقع پر مینگو مارکٹ اسوسی ایشن صدر محمد معین نے گلپوشی نے کے بعد مختلف مسائل سے واقف کروایا۔ موجودہ مارکٹ صرف 5 ایکڑ اراضی پر ہے اور اس سے متصل اگریکلچر مارکٹ یارڈ ہے۔ بنیادی سہولیات اور مستقل شیڈس اور ٹائیلٹس نہ ہونے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جگتیال مینگو مارکٹ تلنگانہ ریاست کی بڑی مارکٹ ہے جس پر ریاستی وزیر ہریش راؤ نے مارکٹ کی توسیع کیلئے تین محکمہ جات انڈسٹری، ہارٹیکلچر، اگریکلچر محکموں کے ذمہ داراوں سے بات چیت کرتے ہوئے اس کے مسائل کی یکسوئی کا تیقن دیا اور سیزن کے موقع پر دوبارہ تفصیلی دورہ کرتے ہوئے محکموں کے اعلیٰ عہدیداران کیساتھ جائزہ لینے کی بات کہی۔ مستقل شیڈس اور ٹائیلٹس کی تعمیر کے علاوہ مارکٹ یارڈ میں آنے والے کسانوں کو ٹھہرنے کیلئے گیسٹ روم کی تعمیر اور آم کی فصل کے تحفظ کیلئے مارکٹ میں کولڈ اسٹوریج کی تعمیر کے علاوہ ویٹ کرنے کیلئے کانٹا نصب کرنے کا بھی تیقن دیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ حلقہ انچارج ڈاکٹر ایم سنجے کمار، محمد امین الحسن مائناریٹی سیل اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری، محمد عبدالقادرمائناریٹی سیل پریسیڈنٹ جگتیال، محمد خالد کے علاوہ دیگر ٹی آر ایس قائدین اور مینگو اسوسی ایشن کے قائدین محمد امین الدین، محسن، متین اور دیگر موجود تھے۔