مینکا گاندھی نسوانی جنین کشی کے خلاف سخت مقابلہ کی خواہاں

پانی پتھ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )بحیثیت مجموعی معاشرہ پر زور دیتے ہوئے کہ بچیوں کے بارے میں ذہنیت تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اور جنین کشی کے خلاف سخت مقابلہ کیا جانا چاہئے ۔مینکا گاندھی نے کہا کہ حالانکہ شمال مشرقی علاقے اور قبائیلی علاقوں میں مردوں اور عورتوں کا صحت مند تناسب پایا جاتا ہے لیکن اوسط طبقہ ،بالائی اوسط طبقہ اور اونچے طبقہ میں نسوانی جنین کشی عام ہے۔