یلاریڈی ۔10جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی مستقر پر میناریٹی گوروکل اسکول جو مقامی جے بی ایس اسکول میں فی الوقت قائم کیا گیا ہے اس کی مرمت کیلئے حکومت نے 9لاکھ روپئے منظور کئے تھے جو اختتام کے قریب ہے ۔ اسکول پرنسپال عبدالوحید نے بتایا کہ 14جون سے باضابطہ جماعتوں کا آغاز کردیا جائے گا ۔ قرعہ اندازی کے ذریعہ منتخب کئے گئے طلباء وقت پر اقامتی اسکول میں داخل ہوجائیں ۔ اس اسکول میں 120طلبہ کی تعداد ہے جس میں مسلم طلبہ 78کا انتخاب عمل میں آیا ہے ۔ باقی دوسرے اقلیتی طلبہ بھی موجود رہیں گے ۔