میناریٹی گرو کلا ہاسٹل ونپرتی کی حالت ابتر

ونپرتی۔19نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ونپرتی میناریٹی گروکلا ہاسٹل 2008ء میںاس وقت کے وزیر موجودہ ایم ایل اے ڈاکٹر جی چنا ریڈی منظور کروایا تھا ۔ اس وقت سے آج تک ہاسٹل ونپرتی سے چا ر کلومیٹر دور چٹیال می ںایک پولٹری فارم میں چل رہا ہے ۔ یہ ہاسٹل ضلع محبوب نگر کا منفرد ہاسپٹل ہے اوریہاں کے طلبہ کا تعلیمی معیار بھی بہتر ہے لیکن طلبہ کے قیام و طعام کیلئے مناسب سہولت نہ ہونے سے طلبہ کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ فی الوقت ہاسٹل میں 340 طلبہ طعام و قیام کے ساتھ تعلیم حاصل کررہے ہیں لیکن طلبہ کیلئے بیت الخلاء و حمام خانہ نہ ہونے سے طلبہ کو ضروریات کیلئے جھاڑیوں کا سہارا لینا پڑرہا ہے اور پولٹری فارم میں اطراف سے جالی ہے جس سے موسم سرما میں طلبہ سردی سے کانپنے پر مجبور ہیں ۔ اس ہاسٹل میں پانچویں جماعت سے دسویں جماعت کی تعلیم کی سہولت ہے ۔ میناریٹی ریسیڈنشیل اسکول کیلئے گذشتہ کانگریس حکومت 9کروڑ روپئے منظور کی ہے ۔ اراضی کی نشاندہی نہ ہونے سے اس کی تعمیر کا آغاز ابھی تک نہ ہوسکا ۔ اس ہاسٹل میں مسلم طلبہ کی تعداد 70% فیصد سیزائد ہے ۔ رمضان المبارک میں سحر و افطار کا انتظام ونپرتی کے صاحب خیر حضرات کرواتے ہیں ۔ اس ہاسٹل کے احاطہ میں نماز کی ادائیگی کیلئے ایک شیڈ ڈالا گیا تھا جو ہوا کی تیزی سے گرچکا ہے ۔ اس مسئلہ کو لیکر نمائندہ سیاست ایم ایل اے ونپرتی سے وضاحت طلب کرنے پر انہوں نے کہا کہ عنقریب یہ ہاسٹل ونپرتی کے اسکول میں منتقل کرنے کا انہوں نے وعدہ کیا ۔