میناریٹی گروکل اسکولوں کے پوسٹرس کی اجرائی

یلاریڈی /3 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میناریٹی گروکل اسکول پوسٹرس کی منڈل یلاریڈی

ZPTC مسٹر سامیل منڈل پریشد صدر مسٹر گنگادھر نے اجرائی عمل میں لائی ۔ میناریٹی طلباء کیلئے خصوصی طور پر گروکل اسکولس کا قیام عمل میں لاتے ہوئے انہیں انگریزی تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے حکومت نے آنے والے تعلیمی سال سے آغاز کرنے کی تیاری کرچکی ہے ۔ اس ضمن میں میناریٹی طبقہ میں شعور بیدار کرنے کیلئے خصوصی پروگراموں کے ذریعہ مہم چلائی جارہی ہے تاکہ گروکل اسکولس میں داخلہ کیلئے میناریٹی طبقہ میں مکمل شعور بیدار ہو ۔ اس موقع پر نائب صدر منڈل پریشد سرینواس ، سوسائٹی چیرمین سائیلو موجود تھے ۔