میناریٹی لون کیلئے سب پلان کو عملی شکل دینے کا مطالبہ

مٹ پلی۔/20 فروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی سطح پر بے روزگار نوجوانوں کے مسائل جوں کے توں ہیں ، برسراقتدار حکمرانوں کی جانب سے ہمت افزائی کی باتیں خوش کن ہوتی ہیں لیکن عملی طور پر بیروزگارنوجوانوں کیلئے خاطر خواہ فوائد ندارد ہیں۔ قائدین ملت مٹ پلی محمد شاہد، محمد عبدالعزیز، محمد سمیع ، وکیل احمد، احمد حسین، محمد شکیل نے چیف منسٹر کے سی آر اور متعلقہ عہدیداران سے مطالبہ کیا کہ مسلم اقلیتی طبقہ کیلئے اور خصوصاً بے روزگار نوجوانوں و ہنرمندوں کیلئے سرکاری امداد و سبسیڈی لون کے حصول طریقہ کار کو آسان بنایا جائے تاکہ ہر فرد آسانی کے ساتھ استفادہ کرسکے۔ گزشتہ چار پانچ برسوں سے درخواست گذاروں کے علاوہ اور لوگ سبسیڈی لون کے حصول کیلئے منتظر ہیں۔ مسلم اقلیتی طبقہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے عملی طور پر ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ میناریٹی لون کے حصول کیلئے آسانی پیدا کرتے ہوئے مسلم اقلیتی طبقہ کیلئے سب پلان کو عملی شکل دی جائے۔

وینکٹ راؤ پیٹ میں
کچرہ دانوں کی تقسیم
مٹ پلی۔/20فروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مٹ پلی کے قریبی موضع وینکٹ راؤ پیٹ میں صفائی و ستھرائی مہم کے تحت متعلقہ عہدیداران ایم پی ٹی سی کو می ریڈی سرینواس ریڈی سابق سرپنچ کومی ریڈی لنگا ریڈی وارڈ ممبر اور دیگر نے مقامی احباب کو کچرہ دانوں کی تقسیم کی۔ اس موقع پر ایم پی ٹی سی اور سابق سرپنچ لنگاریڈی نے مقامی احباب سے بھرپور تعاون کرنے کی خواہش کی۔