میناریٹیز کا تحفظ اور ان کی ترقی کیلئے اقدامات کرنا ہی ہمارا مقصد

جگتیال میں میناریٹی کمیشن چیرمین قمر الدین کا پریس کانفرنس سے خطاب
جگتیال۔ 14؍مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میناریٹیز کا تحفظ اور ان کی ترقی کیلئے اقدامات کرنا ہی ہمار ا مقصد۔ ریاست میں میناریٹیز بالخصوص مسلمانوں اور کرسچنس کے کئی ایک مسائل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار میناریٹی کمیشن چیرمین محمد قمر الدین نے جگتیال ضلع کے دورہ کے موقع پرگیسٹ ہاوز میں صحافیوں کی منعقدہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ۔انہوں نے کہا کہ میناریٹیز کے مسائل کی جانکاری کیلئے مختلف مقامات کا اچانک دورہ کیا جارہا ہے۔ اس سے قبل ورنگل اور وقارآباد ضلع کا دورہ کیا گیا تھا۔آج ضلع جگتیال کے دورہ کے موقع پر کورٹلہ میں واقع میناریٹی ریسیڈنشیل بوائز اسکول کا تفصیلی معائنہ کیا گیا جہاں پر بہترین نظم و نسق اور طلباء کے علاوہ اساتذہ اور بہترین کھانے کے بھی انتظامات نظر آئے پانی اور دیگر جھوٹے مسائل ہے وہ بھی عنقریب دور کئے جائینگے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کورٹلہ میں کرسچن طبقہ کے تقریباََ200افراد سے ملاقات ہوئی حالیہ دنوں مٹ پلی میں کرسچنوں پر حملہ کے تعلق سے واقف کروایا گیا ۔جس کے خلاف عنقریب کارروائی کی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں دیگر مقامات پربھی مینارٹیز پر حملے کئے جارہے ہیں جس کی روک تھام اور تحفظ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ وقف جائیدادوں پر ناجائز قبضہ کئے گئے ہیں اسکو برخواست کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر میڈیا کی جانب سے میناریٹیز کے مختلف مسائل پر میناریٹی کمیشن کیا اقدامات کررہا ہے سوالات پر انہوں نے کہا کہ کمیشن کا قیام 4؍جنوری عمل میں آیا صرف دو ماہ کا عرصہ ہورہا ہے۔ آفس کا قیام ابھی ابھی عمل میں آیا ہے میناریٹیز کے مسائل کی تفصیلی رپورٹ گورنر کو روانہ کی جائیگی اور حکومت کے علم میں بھی لایاجائیگا۔ میناریٹز کیلئے تعلیمی اور روزگار کیلئے کیا اقدامات اور ایکشن پلان نہ ہونے سے مینارٹیز کو مختص کردہ بجٹ ریلیز نہ کرنے پر واپس جانے کی شکایت اور دو سال سے مینارٹیز طلباء کو اسکالر شپ کی عدم فراہمی اور قرض لونس کی عدم فراہمی پر انہوں نے کہا طلباء کو بیرون ملک تعلیم کیلئے اوورسیز اسکالرشپ فراہم کی جارہی ہے۔اس بجٹ میں اسکالرشپ کی فراہمی اور دیگر قرضوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائنگے میناریٹی کمیشن چیرمین کی جگتیال آمد جگتیال مسلم مینارٹیز صدر ملت اسلامیہ محمد امین الدین اور خواجہ لیاقت علی محسن زرعی مارکٹ وائس چیرمین ، عبدالقادر مجاہد ٹی آر ایس ٹاون پریسیڈنٹ ، محمد امین الحسن ٹی آر ایس سنیر قائید، مولانا عمر علی بیگ قاسمی، ضیائ،صدام ، پٹواری مجاہد، محمد آصف خان ، نعمان ،افروز، مقیم ،مولانا شیخ خلیل احمد، حافظ عمران ، اور دیگر نے پہنچ کر ملاقات کرتے ہوئے گلدستہ پیش کرتے ہوئے مختلف مسائل جگتیال میں صدر ملت اسلامیہ کی جانب سے جگتیال میں وقف اراضیوں کا تحفظ محکمہ وقف بورڈ کی عدم کارکردگی، 12%فیصد تحفظات کی فراہمی ،ضلع میں اُردو ترجمان کا تقرر، حج ہاوز کا قیام ، اُردو میڈیم جونیر بائز کالج کا قیام ، ائمہ وموذنین ،کی تنخواہیں کی اجرائی جگتیال میں ٹیلرنگ مشین اسکیم پر عمل واری اسکالرشپ سے محروم طلباء کو اسکالر شپ کی فراہمی کے لئے اقدامات پر تحریری یادداشتیں حوالے کرتے ہوئے نمائندگی کی گئی ۔ میناریٹی کمیشن کی آمد پر جوائنٹ کلکٹر بی راجیشم ،تحصیلدار منوہر ریڈی نے گیسٹ ہاوز پر انکا خیر مقدم کیا ،اس موقع پر کمیشن چیرمین قمر الدین نے جگتیال میں نئے ایس پی کی حثیت سے جائزہ لینے والے سنیل دت سے بھی گیسٹ ہاوز میں ملاقات کی ۔اس موقع پر کمیشن کے ہمراہ وائس چیرمین شنکر ،اراکین ارشد علی خان ،سریندر سنگھ، گٹیا،ڈاکٹر شراوانی کے علاوہ ریاض احمد اڈوائزر ،ابوبکر اکبر جگتیالی، صدام ، کے علاوہ میناریٹی DMWآفسر وجیہ لکشمی ،سپرنٹڈنٹ محمد محمود علی افسر ، سینئر اسسٹنٹ خواجہ فصیح العابدین،دھرنی ،اور دیگر موجود تھے۔اس موقع پر کمیشن چیرمین واپسی کے موقع پر ضلع کلکٹریٹ پہنچ کر ضلع کلکٹر ڈاکٹر اے شرت سے ملاقات کرتے ہوئے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔