ظہیرآباد ۔19 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آل انڈیا مائنارٹیز ویلفیر اسوسی ایشن ظہیرآباد یونٹ کی تشکیل کیلئے آج یہاں پٹیل گارڈن میں صدر آل انڈیا مائنارٹیز ویلفیر اسوسی ایشن جناب سید شمشاد قادری کی نگرانی میں ایک اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں متفقہ طور پر جناب محمد غوث الدین غوری کو صدر ، تاج الدین ، عبدالجبار ، محمد عبدالعلیم ، سید غوث الدین نائب صدور ، محمد مبشر الدین جنرل سکریٹری ، سید یوسف الدین ، محمد عارف غوری ، خواجہ معین الدین خاں جوائنٹ سکریٹریز ، محمد نصیر ، محمد قاسم علی آرگنائزنگ سکریٹریز ، محمد محبوب غوری پبلسٹی سکریٹری اور محمد شاہ رحمت اللہ قادری کو خازن منتخب کیا گیا ۔ اس کے علاوہ محمد فاروق علی گورے میاں سکندر ، بشیر احمد شاہ علی ، شیخ وحید ، محمد مستان علی ، عبدالوحید ، محمد یوسف ، محمد پاشاہ اور نظام الدین چشتی اراکین عاملہ کی حیثیت سے انتخاب عمل میں آیا ۔ محمد عبدالسمیع ایڈوکیٹ لیگل اڈوائز اور ضمیر احمد انصاری اور ایم اے ستار اڈوائزرس کی حیثیت سے منتخب ہوئے ۔