میلبورن۔21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ایک سال پہلے خراب درجہ بندی کی وجہ سے تنازعات میں آئی میلبورن پچ پر میزبان آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم طویل عرصے بعد وہ ہندستان کے خلاف موجودہ سیریز کا تیسرا ٹسٹ کھیلے گی اور اسے امید ہے کہ یہ پچ دونوں ہی ٹیموں کیلئے حیران کرنے والے نتائج دے گی۔ ہندستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مان رہے ہیں میلبورن کی پچ کے مزاج کے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے اور یہ حیران کر سکتی ہے ۔