میلان کے افسانوی فٹبال سیزر مالدینی کا انتقال

میلان ۔3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اے سی میلان کے سابق ڈیفنڈر اور افسانوی فٹبال  سیزر مالدینی کا بعمر 84 سال آج انتقال ہوگیا جس پر اس فٹبال کلب نے انہیں پُراثر خراج عقیدت ادا کیا۔ 1990ء کی دہائی میں اس کلب کے سرکردہ فٹبال رہے پاؤلو مالدینی کے والد سیزر 1954ء اور 1966ء کے دوران روزنیری کے ساتھ 412 مقابلوں میں حصہ لیا تھا، انہیں اس کلب سے وابستگی کے بعد ہوئے پہلے مقابلے میں پہلے ’’اسکو ڈیٹو‘‘ کے بشمول چار لیگ ٹائیٹلس حاصل ہوئے تھے۔ انہیں 1963ء کے دوران ویمبلی میں ٹروفی حاصل کرنے کا اعزام بھی ہے جس کی مرہون منت میلان پورولو کپ جیتنے والا پہلا اطالوی فٹبال کلب بن گیا تھا۔