میلاردیوپلی میں سانپ ڈسنے سے کمسن لڑکی فوت

حیدرآباد /20 مارچ ( سیاست نیوز ) مائیلاردیو پلی حدود میں سانپ ڈسنے سے ایک 10 سالہ لڑکی فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق لکشمی کور جو وینائک نگر علاقہ کے ساکن سریندر کور کی بیٹی تھی ۔ دوسری جماعت کی طالبہ تھی 16 مارچ کے دن اس لڑکی کو سانپ نے ڈس لیا تھا ۔ اور وہ کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔