میلاد کمیٹی ہنمکنڈۃ کی جانب سے مریضوں میں پھلوں کی تقسیم

ورنگل /30 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مرکزی میلاد کمیٹیﷺ ہنمکنڈہ ورنگل کی جانب سے غریب مریضوں میں میواجات کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس ضمن میں صدر محمد کاظم علی ، محمد افضل سکریٹری محمود خورشید نے ہر سال کی طرح اس سال بھی 800 مریضوں میں میوہ جات کی تقسیم عمل میں آئی ۔ تلنگانہ کے مشہور دواخانہ ایم بی ایم ہاسپٹل ورنگل کے تمام مریضوں میں میوے تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر آر ایم او ہنمنت کمار کے علاوہ ڈاکٹر شیوا کمار ، انچارج محمد رفیق ، نرسنگ کالج پرنسپل منجولا دیوی کے علاوہ مرکزی میلاد کمیٹیح کے ممبران خواجہ محمد حسین شریف ، محمد مصلح الدین نواز ، محمد خلیق الزماں ، محمد قادر علی ، محمد شکیل ، محمد اقبال کوثر ، محمد افضل الدین اور دیگر موجود تھے ۔