میشل وی نے پی جی اے گولف چمپئن شپ جیت لی

نیویارک 24 جون (سیاست ڈاٹ کام ) امریکی گولف کھلاڑی میشل وی نے پہلی مرتبہ پی جی اے گولف چمپئن شپ جیت لی۔امریکہ میں جاری گولف چمپئن شپ میں امریکی کھلاڑی میشل وائی نے جارحانہ انداز میں دو اسٹروک پھینک کر کامیابی اپنے نام کی۔ جبکہ امریکی اسٹیسی لیوئس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا۔ کامیابی کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے 24سالہ میشل نے کہا کہ میرے لئے گولف چمپئن بننا بڑا اعزاز ہے ۔