میسی کی 30 جون کو شادی

بیونس آئریس ۔13مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ارجنٹینا کے اسٹار فٹ بالر لیونل میسی نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔میسی اسی سال تیس جون کو دلہا بنیں گے۔ میسی نے اپنی دوست انٹونیلا روکوزو سے شادی کا فیصلہ گزشتہ برس کیا تھا لیکن شادی کی تاریخ کا اعلان اب کیا ہے۔اسٹار فٹبالر کی شادی ارجنٹینا میں ان کی تیسویں سالگرہ کے چھ دن بعد ہو گی۔