میڈرڈ۔ 19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لیونل نے ایک حیرت انگیز ہیٹ ٹرک لگاتے ہوئے صفر کے مقابلے 4 گول سے کامیابی کے ساتھ ریئل میڈرڈ کی سرکردہ ٹیم لالیگا پر بارسیلونا کے دباؤ کی برقراری کو یقینی بنا دیا ہے۔ قبل ازیں کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے ہفتہ کا کھیل مکمل کیا جہاں انہیں لگاتار تیسرے سال بھی سال کے بہترین فٹبال کھلاڑی کا اعزاز حاصل ہوا۔ بارسیلونا کے کپتان لوئس اینریک نے کہا کہ ’’میسی غیرمعمولی طور پر کھیل کی بہترین سطح پر ہیں۔ انہوں نے کوئی ایک پوائنٹ بھی ضائع ہونے نہیں دیا۔ وہ عالمی درجہ کے فٹبال کھلاڑی ہیں‘‘۔