میسی کی ہیٹ ٹرک ،بارسلونا کامیاب

میڈریڈ ۔ 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) لیونل میسی اپنے شاندار فام کو برقرار رکھتے ہوئے لالیگا کریئر میں 31 ویں ہیٹ ٹرک مکمل کی جس کی بدولت ان کی ٹیم وارسیلونا نے لی ونٹے کے خلاف 5-0 کی شاندار کامیابی حاصل کرنے کے علاوہ ٹیموں کے جدول میں اپنے پہلے مقام کو مزید مستحکم کردیا۔ 31 سالہ ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر میسی ویلنشیا آمد سے قبل گذشتہ ہفتہ بھی دو فری ککس اسکور کرچکے ہیں۔ آج کے مقابلہ میں ہیٹ ٹرک کی بدولت انہوں نے اپنے گولس کی مجموعی تعداد کو 20 کرلیا ہے۔ بارسلونا پر اس مقابلہ سے قبل دباؤ تھا کیونکہ ایٹلیڈی کو میڈریڈ نے سیزن کے اختتام پر فتوحات کے ذریعہ ٹیم کے جدول میں نشانات کی ببرابری کرلی تھی۔ کامیابی کے بعد اظہارخیال کرتے ہوئے وال وریتھ نے کہا کہ مجھے اس کامیابی پر خوشی ہے کیونکہ گذشتہ برس ہم یہاں آئے تھے تو ہمیں پانچ گول کا فرق مٹانا تھا لیکن ا اس مرتبہ ہمارا موقف کافی مستحکم ہے۔