بیونس آئرس۔31 مئی (سیاست ڈاٹ کا م ) لیونل میسی کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت ارجنٹینا نے ہیٹی کو ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 4-0 گولز سے شکست دے کر ورلڈ کپ کی تیاریوں کا شاندار انداز میں آغاز کیا ہے۔آئندہ ماہ فیفا ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں کھیلے گئے انٹرنیشنل دوستانہ میچ میں ارجنٹینا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹی کو باآسانی 4-0 گولز سے ہرا دیا۔ میسی نے 17ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔دوسرے ہاف میں میسی نے یکے بعد دیگرے دو مزید گول کر کے شاندار ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ 69ویں منٹ میں ایگویرو نے گول کر کے مقابلہ 4-0 گولز کر دیا۔ارجنٹیناکی یہ برتری میچ کے اختتام تک برقرار رہی اور اس طرح ہیٹی کو 4-0 گولز سے زیر کر کے کامیابی سمیٹی۔ایک اور میچ میں ترکی نے ایران کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-1 گول سے شکست دی۔تاہم ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ کھیلنے والی سعودی عرب کی ٹیم کو اٹلی کے خلاف 1-2 سے شکست ہوئی جہاں اطالوی عالمی کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکی۔