ممبئی، 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) ارجنٹائن کی فٹبال ٹیم کے اسٹار اسٹرائیکر لیونل میسی نے ہندوستانی لڑکیوں میں مقبولیت حاصل کر لی ہے۔ حالیہ سروے میں انہیں 59.6 فیصد ہندوستانی لڑکیوں نے ورلڈ کپ کا سب سے پرکشش اور جاذب نظر کھلاڑی قرار دیا۔ پرتگالی کپتان کرسٹیانو رونالڈو 53.4 فیصد ووٹ کیساتھ دوسرے جبکہ انگلش اسٹار وین رونی 51.1 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ کاکا کو ’موسٹ ہینڈ سم فٹ بال پلیئر‘ قرار دیا گیا ہے۔
مرلی دھرن آسٹریلیائی اسپنرز کی رہنمائی کریں گے
سڈنی ، 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) ٹسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے متیا مرلی دھرن اب آسٹریلیائی اسپنرز کی پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل رہنمائی کریں گے۔ٹسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنے والے مرلی رواں سال ہونے والی پاک ۔آسٹریلیا سیریز میں آسٹریلیائی اسپنرز کی مدد کریں گے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مرلی نے آسٹریلیائی اسپنر ناتھن لیون سمیت کئی کھلاڑیوں کو اپنی شاگردی میں لے لیا ہے۔آسٹریلیائی ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈارن لیمن کا کہنا ہے کہ مرلی دھرن کی بحیثیت کنسلٹنٹ آسٹریلیائی ٹیم میں شمولیت سے بولرز اور بیٹسمنوں کو فائدہ ہوگا۔ پاکستان کے پاس اچھے اسپنرز ہیں جن کو قابو کرنے میں مرلی دھرن ٹیم کی مدد کرسکتے ہیں۔