میسی کی عدم موجودگی میں بارسلونا کو شکست

بارسلونا۔14مئی (سیاست ڈاٹ کام)اسپینش فٹبال لیگ کے میچ میں بارسلونا کو سوپر اسٹار میسی کے بغیر میدان میں اترنا مہنگا پڑ گیا اور لیوانتے کی ٹیم نے انہیں دلچسپ کھیل کے بعد 4-5 گولز سے شکست دی ۔اسپینش لیگ کے میچ میں لیوانتے نے 9 ویں منٹ میں ہی بارسلونا کے خلاف گول بنادیا، 30 ویں منٹ میں انہوں نے ایک مرتبہ پھر بارسلونا کی گول پوسٹ پر کامیاب حملہ کر کے برتری 2-0 کر دی۔ میسی کے بغیر میدان میں اترنے والی ٹیم نے ہمت دکھائی اور 38 ویں منٹ میں گیند کو جال میں پہنچا کر حریف ٹیم کی برتری کم کیا ۔ لیوانتے نے اس کے بعد وقفے وقفے سے مزید تین گول بنائے۔بارسلونا نے بھی اچھی مزاحمت دکھاتے ہوئے تین گول مزید کیے جو ان کی جیت کیلئے ناکافی ثابت ہوئے۔