میسی کی شادی کی دھوم

بیونس آئرس۔ 30جون (سیاست ڈاٹ کام) ارجنٹینا کے فٹ بال اسٹار لیونل میسی کی شادی کا زبردست جشن اس وقت دیکھنے میں آرہا ہے کیونکہ فٹ بال کے کھلاڑی اور معروف شوبز اسٹارز شمالی ارجنٹینا میں جمع ہورہے ہیں جہاں لاطینی امریکہ کی نامور شخصیت میسی اپنی بچپن کی پسند خاتوں انٹونیلا روکوزو کے ساتھ شادی کررہے ہیں۔ اس تقریب کیلئے مدعو کئے گئے 260 خاص مہمانوں میں گلوکارہ شکیرا اور ان کے فٹبالر شوہر جیرارڈ پیکیو بھی شامل ہیں جو میسی کے پرانے دوستوں کے علاوہ مشہور فٹ بالر لوئیس سواریز اور نیمر جونیئر بھی اہم مہمانوں میں شامل ہیں ۔