بارسلونا۔16 فبروری(سیاست ڈاٹ کام) اسپینش فٹ بال لیگ میں بارسلونا نے لوانٹے کو 5-0 سے شکست دے دی۔ میچ میں میسی نے رونالڈو کا ایک اور رکارڈ برابر کردیا۔کبھی رونالڈو آگے کبھی میسی کا پلڑا بھاری۔اسپینش لیگ میں میسی نے رونالڈو کا ایک اور رکارڈ برابر کردیا۔لوانٹے کے خلاف ہیٹ ٹرک کرکے سب سے زیادہ ہیٹ ٹرک کا ریکارڈ برابر کردیا۔دونوں اسٹارز اسپینش لیگ میں 23 ہیٹ ٹرک اسکور کرچکے ہیں۔یہ میسی کا بارسلونا کے لیے300 واں میچ تھا جو انھوں نے ہیٹ ٹرک کے ساتھ یاد گار بنالیا ہے۔