لندن۔19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے فٹبال کے نامور کھلاڑی لیونل میسی نے ایک مرتبہ پھر رونالڈو کو پیچھے چھوڑکر پانچویں مرتبہ یوروپین گولڈن شو ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔لا لیگاکے آخری سیزن میں 34 گول اسکور کرنے پر میسی کو پانچویں مرتبہ گولڈن شو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ انہوں نے اس مقابلے میں اپنے حریف پرتگال کے رونالڈو کو پیچھے چھوڑا ہے جو ماضی میں چار مرتبہ گولڈ شو ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔ پانچویں مرتبہ ایوارڈ جیتنے پر میسی خود بھی کافی حیران نظرآرہے تھے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے کرئیر میں اتنی کامیابی کا کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔ میسی نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ فٹ بال کھیلنا ہی میرا جنون ہے، لیکن اتنی اچھی کارکردگی میرے لئے بھی ناقابل یقین ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل میسی اور رونالڈو فی کس چار مرتبہ گولڈن شو ایوراڈ جیت چکے ہیں۔
پین سے کوئی رنجش نہیں : کوہلی
پرتھ۔19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) پرتھ ٹسٹ میں ہونے والی تلخی پر ویرات کوہلی اور ٹم پین نے پس پشت ڈال دیا ہے۔ ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی نے کہاکہ سخت مقابلوں کے دوران اس طرح کی باتیں ہو جاتی ہیں، ان کو سنگین سمجھنے کی ضرورت نہیں، جو کچھ بھی ہوا میدان میں رہ گیا، اب کوئی رنجش نہیں۔ دوسری جانب ٹم پین نے کہا کہ دونوں ٹیمیں جیتنا چاہتی تھی، سخت مقابلے کی فضا میں اگر کوئی بات ہو گئی تو اتنی اہمیت نہیں رکھتی، کوہلی کا رویہ میرے لیے کسی پریشانی کا باعث نہیں بنا۔