میسی کو ٹیکس دھوکہ دہی کے مقدمے کا سامنا

بارسلونا۔4اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بارسلوناکے اسٹار اور ارجنٹینا کے معروف فٹ بالر لیونل میسی اسپین میں ٹیکس دھوکہ دہی مقدمہ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ مقدمہ کی سماعت کے دوران جج نے استغاثہ کی جانب سے میسی اور ان کے والد پر عائد الزامات واپس لینے کی سفارش مسترد کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ اسٹار فٹبالر کو مبینہ طور پر ٹیکس کے دھوکہ دہی کے مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ میسی اور ان کے والد جارج پر الزام ہے کہ انھوں نے پانچ ملین پاونڈ کا ٹیکس دھوکہ کیا ہیجبکہ ان کے پاس اپیل دائر کرنے کے لیے پانچ دن ہیں۔