میسی کو قصوروارنہ ٹہرایا جائے:کوچ

نزہنی نوگروڈ۔21 جون(سیاست ڈاٹ کام)ارجنٹینا کے فٹ بال کوچ جورج سمپائولی اپنے سوپر اسٹار لیونل میسی کے دفاع میں کھڑے ہوگئے۔ انہوں نے شائقین سے درخواست کی ہیکہ ورلڈکپ میں آئس لینڈ کے خلاف میچ ڈرا کرنے اور پینلٹی ضائع کرنے پر میسی کو قصور وار قرار نہ دیا جائے۔ منیجر نے کہا کہ پہلے میچ میں فتح سے محرومی اور پینلٹی ضائع کرنے کے باوجود میسی اس کے ذمہ دار نہیں، جیتیں تو پوری ٹیم سہرا لیتی ہے لیکن شکست پر غلطی صرف میسی کی قرار دینا ناانصافی ہے۔