میسی کو ریکارڈ پانچویں مرتبہ گولڈن شوایوارڈ،صالح ناکام

میڈرڈ۔21 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) بارسلونا کی ریئل سوسیداد کے خلاف سیزن کے آخری لا لیگا میچ میں 1۔0 کی دلچسپ کامیابی کے ساتھ اسٹار اسٹرائیکر لیونل میسی نے بھی پانچویں مرتبہ یوروپین گولڈن شو خطاب اپنے نام کر لیا ہے ۔ارجنٹیناکے کھلاڑی نے سال2017-18 سیزن میںجملہ 68 نشانات جیتے ۔وہ اپنے سب سے زیادہ 34 گول کی بدولت پانچویں مرتبہ گولڈن شو ایوارڈ کے حقدار بن گئے ۔میسی کو اس سے پہلے سال 2010، 2012، 2013 اور2017 میں بھی گولڈن شو ایوارڈ ملاہے اور وہ یہ کامیابی اپنے نام کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر ہیں۔گولڈن شو ایوارڈ کھلاڑیوں کو پوائنٹس کی بنیاد پر دیا جاتا ہے جس میں جرمن، اسپین، انگلش، اٹالین اور فرانسیسی لیگ میں کئے گئے گول کیلئے دو دو پوائنٹس ملتے ہیں جبکہ آسٹریا، بیلجئیم، کروشیا، اسکاٹ لینڈ، یونان، ہالینڈ، اسرائیل، ناروے ، پولینڈ، پرتگال، روس، سربیا، سوئٹزرلینڈ، ترکی اور یوکرائن کی لیگز میں گول کرنے پر1.5 پوائنٹس ملتے ہیں ۔ وہیں کسی دوسرے یورپی لیگ میں گول کے لئے ایک پوائنٹس ملتا ہے ۔سب سے زیادہ گول کے لئے گولڈن شو ایوارڈ کی دوڑ میں لیورپول کے محمد صالح دوسرے کھلاڑی تھے جنہیں 68 پوائنٹس ملے لیکن وہ میسی سے دو گول سے پیچھے32 گول پر رہ کر جیت سے چوک گئے ۔وہیں ٹوٹنہم کے ہیری کین کو60 پوائنٹس ملے جن کے نام 30 گول رہے ۔