بارسلونا۔ 22 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بارسلونا نے ہفتہ کو کٹر حریف ریئل میڈرڈ کے خلاف کھیلے جانے والے اہم مقابلے سے قبل خود کو تیار کرتے ہوئے چمپینس لی کے ایک اور مقابلے میں اَجکس کے خلاف 3-1 کی کامیابی حاصل کی ہے۔ نیمر نے گروپ ایف کے مقابلے کے 7 ویں منٹ میں پہلا گول اسکور کیا۔ اسٹار کھلاڑی لیونل میسی نے اپنے کریر کا ریکارڈ گول اسکور کیا ہے۔ میسی نے اس گول کے ذریعہ اپنے کٹر حریف کرسٹیانو رونالڈو کے چمپینس لیگ میں 69 گولس کی برابری بھی کرلی ہے اور اب وہ ہمیشہ کا ریکارڈ راؤل کے 71 گولس سے محض 2 گول پیچھے ہیں۔
ولیمسن جنوبی افریقی سیریز سے باہر
ویلنگٹن۔22 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے اِن فام بیٹسمین کین ولیمسن جنوبی افریقہ کے خلاف ونڈے سیریز کے ماباقی دو مقابلوں میں شرکت سے محروم ہوچکے ہیں جوکہ کلائی کے زخم سے ہنوز صحتیاب نہیں ہوئے ہیں۔