میڈ رڈ ۔2 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) اسپین میں کھیلے گئے فٹبال میچ میں بارسلونا کی ٹیم نے اٹلیٹیکو میڈرڈ کو دلچسپ کھیل کے بعد 2-1 گول سے شکست دی ہے۔کوپا ڈیل رے فٹبال ٹورنامنٹ میں اسٹار فٹبالر میسی کی ٹیم بارسلونا کا مقابلہ اٹلیٹیکو میڈرڈ سے ہوا۔ بڑے ناموں سے سجی ٹیم بارسلونا نے 7ویں منٹ میں ہی پہلا گول بناکر مخالف ٹیم کو دباؤ کا شکار کر دیا۔ 33ویں منٹ میں میسی نے شاندار گول کی مدد سے اپنی ٹیم کی برتری 2-0 کر دی۔ میڈرڈ کی ٹیم نے ہمت دکھاتے ہوئے حریف گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملوں کا سلسلہ شروع کیا جس کے نتیجے میں انہیں پہلی کامیابی 59 ویں منٹ میں مل گئی تاہم وہ میچ کے دوران مزید گولز کرنے میں ناکام رہے۔