میسی میچ سے پہلے 20 مرتبہ جاتے ہیں باتھ روم: میراڈونا

میکسیکو سٹی۔14اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) ارجنٹینا کے عظیم فٹبالر ڈیاگو میراڈونا نے ملک کے موجودہ اسٹار کھلاڑی لیونل میسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں قیادت کی صلاحیت نہیں ہے اور وہ میچ سے پہلے کئی بار باتھ روم جاتے ہیں۔میراڈونا نے یہاں اتوار کو انٹرویو میں کہاکہ میسی لیڈر نہیں ہے ۔ میسی جیسے کسی کھلاڑی کو لیڈر بنانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے جو میچ سے پہلے 20 مرتبہ باتھ روم جاتا ہے ۔ وہ کوچ یا کھلاڑیوں سے بات کرنے سے پہلے پلے اسٹیشن پر ہوتے ہیں۔ لیکن میدان پر آپ انہیں لیڈر بنانا چاہتے ہیں۔سابق فٹبالر نے اگرچہ مانا کہ کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ وہ دنیا کے عظیم فٹبال کھلاڑیوں میں شامل ہیں لیکن ان میں قیادت کی صلاحیت نہیں ہے ۔ سال 1986 میں ارجنٹینا نے میراڈونا کی کپتانی میں ورلڈ کپ خطاب جیتا تھا۔ لیکن میسی اپنی ٹیم کو اس کی قیادت میں بڑی کامیابی نہیں دلا سکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مجھے نہیں لگتا کہ میسی کو بھگوان بنانا چاہیے ۔ میسی بارسلونا کے لیے دل سے کھیلتے ہیں لیکن جب وہ ارجنٹینا کی جرسی پہنتے ہیں تو وہ الگ ہی کھلاڑی بن جاتے ہیں۔ میراڈونا ان دنوں میکسیکو میں سیکنڈ ڈویژن کلب سنالوا کیلئے کوچنگ کر رہے ہیں۔میراڈونا نے ساتھ ہی کہا کہ وہ اگر ارجنٹینا کے کوچ ہوتے تو ہمیشہ کہتے کہ صرف میسی پر ہی بھروسہ نہیں کرو۔ انہوں نے کہاکہ اگر میسی کو آپ اس طرح سے کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں جیسا آپ چاہتے ہیں تو ان سے قیادت واپس لے لیجیے ۔ عالمی کپ کے پہلے ناک آؤٹ راؤنڈ میں فرانس کے ہاتھوں ہارنے کے بعد سے میسی نے ارجنٹینا کے لیے تین دوستانہ میچوں میں بھی نہیں کھیلے ہیں ۔اگرچہ دلچسپ ہے کہ گذشتہ ہفتے ہی برازیل کے عظیم فٹبالر پیلے نے پرتگال کے رونالڈو پر میسی کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی مانا تھا۔