میسی دوسری مرتبہ باپ بنیں گے

بیونس ایریز ۔یکم مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بارسیلونا کے سوپر اسٹار لیونل میسی نے گزشتہ روز سوشیل میڈیا پر اپنی حاملہ محبوبہ کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اعلان کیاکہ وہ انھیں ہونے والے بچے کے ساتھ دوسری مرتبہ باپ بنیں گے ۔ چار مرتبہ ’’بیلون ڈی اور‘‘ رہنے والے 27 سالہ میسی نے انسٹیگرام پر اپنے پہلے بیٹے تھیاگو کی تصویر پوسٹ کی جس میں دکھایا گیا ہے کہ وہ (تھیاگو) اپنی ماں انٹونیلا روکوزو کے بھاری بھرکم پیٹ کو بوسہ دے رہا ہے ۔ میسی اور روکوزو کو نومبر 2012 ء میں پہلا بیٹا پیدا ہوا تھا ۔