میسی اور رونالڈو کے اخراج کے بعد نیمر ہوشیار؟

سمار۔یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام)دنیائے فٹبال کے دوممتاز فارورڈ کھلاڑیوں لیونل اور میسی کی ارجنٹینا اورکرسٹیانو رونالڈوکی پرتگال کاناک آوٹمیں حشر دیکھنے کے بعد ایک اور اسٹار فارورڈ نیمر اور ان کی پانچ مرتبہ کی چیمپئن برازیل کو کل میکسکو کے خلاف ہونے والے پری کوارٹر فائنل مقابلے کے لیے ہوشیار رہنا ہوگا۔دفاعی چیمپئن اور عالمی نمبر ایک جرمنی کے پہلے راؤنڈ میں ہی خطاب کے دوڑ سے باہر ہوجانے اور رنراپ ارجنٹینا اور پرتگال کے راؤنڈ 16 میں باہر ہوجانے کے بعد پانچ مرتبہکی چیمپئن برازیل پر اب یہ ذمہ داری آگئی ہے کہ وہ بڑی ٹیموں کا وقار بچائے ورنہ اسے بھی باہر کا راستہ دیکھنا پڑے گا۔برازیل کو معلوم ہے کہ میکسکو نے گروپ مرحلے میں جرمنی کو شکست دی ہے اور خود اعتمادی سے لبریز ایسی ٹیم سے برازیل کو چوکس رہنا ہوگا۔ دوسری طرف میکسکوکو بھی یہ پتہ ہے کہ اس کا سامنا ایسی ٹیم سے ہے جو اپنے دن بے حدخطرناک تصورکی جاتی ہے اور جب نیمر جیسی کھلاڑی اپنے رنگ میں ہو تو برازیل کو شکست دینااور بھی مشکل ہوجائے گا۔برازیل گروپ ای میںسرفہرست رہی جبکہ میکسکو کو گروپ ایف میں دوسرا مقام ملاہے۔ برازیل کی ٹیم لگاتار تیرہویںمرتبہگروپ مرحلہ ناک آؤٹ مرحلے میں کھیل رہی ہے اور پچھلے18 ورلڈکپ میں16 مرتبہکوارٹر فائنل میں جگہ بنا چکی ہے جب کہ میکسکو کو صرف دومرتبہ1970 اور1986 میں کوارٹر فائنل کھیلنے کا موقع ملا ہے ۔