میسی اور رونالڈو کی وجہ سے طلاق

ماسکو۔6 جولائی(سیاست ڈاٹ کام) کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کی وجہ سے روس میں ایک جوڑے کے درمیان طلاق ہوگئی۔رواں ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل سے ہی دونوں سوپر اسٹارز کی ٹیمیں رخصت ہوچکی ہے اور ماسکو میں مقیم آرسین اور لاؤڈمیلا کے درمیان بحث چھڑ گئی کہ دونوں میں زیادہ بہتر کون ہے، جس پر بات اتنی بڑھی کہ دونوں ایک دوسرے سے الگ ہوگئے اور طلاق لے لی۔