میسی آج ریکارڈ مظاہرے کے خواہاں

17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بارسلونا کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی نے 16 اکٹوبر 2004 کو 17 برس کے نوجوان فٹ بال کھلاڑی کے طور پر بارسلونا کے لئے اپنے کیرئیر کا آغاز اسپینیول کے خلاف 1-0 کی کامیابی کے ساتھ کیا تھا اور اب 10 برس کی تکمیل کے بعد وہ کل ایبر کے خلاف کھیلے جانے والے مقابلے میں ریکارڈ مظاہرے کے خواہاں ہیں کیونکہ ٹیلمو زرا نے اسپین کیلئے سب سے زیادہ 251 گولز بنانے کا ریکارڈ 1950 میں قائم کیاتھا اب میسی کو یہ ریکارڈ برابر کرنے کیلئے صرف دو گول درکار ہیں۔ میسی نے اپنے شائقین کو کہا ہے کہ وہ مسلسل اپنے مظاہروں میں بہتری کے ساتھ زیادہ سے زیادہ خطابات حاصل کرنے کے خواہاں ہیں اور ان کی اسی خواہش نے انہیں مسلسل بہتر مظاہرے کی راہ ہموار کی ہے ۔