میسی،مولر اور لیوانڈوسکی پر شدید تنقید

ماسکو ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) شلیونل میسی، تھامسمولراوررابرٹ لیوانڈوسکی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی پر شدید تنقید کی زد میں آگئے۔ رواں ورلڈکپ میں جہاں دوسرے بڑے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے وہیں ارجنٹینا کے کپتان میسی ، جرمن مڈفیلڈر تھامس مولر اور پولینڈ کے رابرٹ لیوانڈوسکی کو ناقص کھیل پیش کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور کچھ شائقین نے تو انہیں ٹیم سے باہر کرنے کا مطالبہ بھی کردیا ہے۔ دوسری جانب پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو، برازیل کے نیمر جونیر،یوروگوئے کے سوریز اور مصر کے محمد صلاح نے شائقین کو مایوس نہیں کیا ہے۔

بٹلر بہترین وکٹ کیپر بیٹسمین:پین
مانچسٹر۔26جون(سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے جوز بٹلر دنیا کے بہترین وکٹ کیپر بیٹسمین قرار پا ئے ہیں جنہوں نے مانچسٹر میں آسٹریلیا کیخلاف سنچری اورڈرامائی فتح کی بدولت اعزاز اپنے نام کرلیا۔واضح رہے کہ انہوں نے 114 رنز پر آٹھ وکٹیں گر جانے کے بعد تن تنہا ایک وکٹ سے کامیابی کو یقینی بنایا تھا۔ان کے 110 رنز کے برعکس انگلش ٹیم کا کوئی بیٹسمین بھی 20 سے زائد رنز نہیں بنا سکا۔حریف کپتان ٹم پین نے بھی جوز بٹلر کی کاوش کو زبردست انداز سے سراہتے ہوئے کہا وہ فی الوقت سفید بال کے بہترین وکٹ کیپر بیٹسمین بن گئے ہیں۔