میسوٹ اوزل کے نام سے ترکی میں گلی منسوب

انقرہ۔25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) ترکی نے جرمنی کے اسٹار مسلم فٹبالر میسوٹ اوزل کی سبکدوشی کے اعلان پر ان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنی ایک گلی ان کے نام سے منسوب کردی۔میسوٹ اوزل نے نسلی تعصب اور توہین آمیز بیانات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سبکدوشی کا اعلان کیا تھا۔جرمنی میں اعلیٰ حکام کی طرف سے اوزل کی ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات پر غیرمناسب تبصرے کئے گئے تھے۔اب ترکی نے زیورک ڈسٹرکٹ کی ایک گلی کو ان کے نام سے منسوب کرکے بورڈ آویزاں کردیاگیا ہے۔