میسوٹ اوزل میچ سے قبل قرآن کی تلاوت اوردعاکے عادی

لندن۔2 مئی (سیاست ڈاٹ کام)جرمنی کے مشہور فٹبالر میسوٹ اوزل نے میچ کے دوران روٹی کی عزت کی بہترین مثال قائم کردی اور انکی اس حرکت کو دنیا بھر سے سراہا جارہاہے۔انہوں نے تماشائی کی طرف سے پھینکا گیاڈبل روٹی کا ٹکڑااٹھاکر چوما اور اسے احترام سے گراؤنڈ کے باہر ایک بازو پر رکھ دیا۔یہ واقعہ یورپا لیگ میں آرسنل کے اٹلیٹکو میڈرڈ کیساتھ میچ میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوگئی۔میسوٹ اوز ل پکے مسلمان ہیں اور ہرمیچ سے قبل قرآن کی تلاوت کرتے اور دعا مانگتے ہیں عبادت کے دوران ان کے ساتھی بھی ان سے بات نہیں کرسکتے وہ روزے رکھتے ہیں اور 2016میں عمرہ بھی کیا۔