حیدرآباد یکم / اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شوہر کی ہراسانیوں اور خرابی صحت سے تنگ آکر خاتون کا گھر سے چلے جانا اس کے شوہر کی موت کا سبب بن گیا ۔ مہیشورم پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 35 سالہ ایلیا نے جو پیشہ سے میستری تھا کل رات اس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ایلیا مہیشورم میں رہتا تھا ۔ اس کی صحت اکثر خراب رہتی تھی اور وہ بیوی کو اکثر ہراساں کیا کرتا تھا ۔ اس شخص کی حرکتوں سے اس کی بیوی بے زار تھی جس سے تنگ آکر شوہر کا گھر چھوڑ دیا تھا ۔ 28 ستمبر کے دن بیوی بچوں کو لیکر چلے گئی تھی جس سے تنگ آکر کل رات ایلیا نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
اسسٹنٹ انجینئر محکمہ آب مغربی
گوداوری رشوت لیتے ہوئے گرفتار
حیدرآباد ۔ یکم ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : ضلع مغربی گوداوری کے جیلو گو ملی منڈل میں محکمہ آب کے اسسٹنٹ انجینئر مانڈوا اودے کمار کو چار ہزار روپئے کا مطالبہ اور اس کو قبول کرنے کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا ۔ مذکورہ عہدیدار سرکاری کام کی انجام دہی کے لیے رشوت قبول کررہے تھے ۔ اسسٹنٹ انجینئر کو گرفتار کرتے ہوئے اے سی بی عدالت وجئے واڑہ کے روبرو پیش کردیا گیا ۔۔