ایزوال 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن کی اعلیٰ عہدیداروں پر مشتمل ٹیم جس کی قیادت ڈپٹی الیکشن کمشنر سدیپ جین کررہے ہیں، جمعہ کو ریاست میزورم کے حکام سے بات چیت کی تاکہ انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا جاسکے اور ریاست میں بحران کا خاتمہ ہو۔ ریاست میں ایک بڑے عوامی ایجی ٹیشن کا اُس وقت آغاز ہوا جبکہ الیکشن کمیشن نے ریاست کی این جی او کارڈینیشن کمیٹی جو سیول سوسائٹیز اور طلباء تنظیموں پر مشتمل ہے کو تحلیل کردیا۔