میزائل حملہ کے بعد سعودی اتحاد کی ایران کو جوا بی کارر وائی کی دھمکی

ریاض: یمن میں فوجی کارروائیوں میں مصروف سعودی عرب کی قیادت والے اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائیل حملہ کے لئے ایران کو مورود الزام قرار دیتے ہوئے تہران کے خلاف جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

سعودی کے خبر رساں ایجنسی میں کہا گیا کہ ایران یمن میں حوثیوں کو جد ید فوجی اسلحہ بھیج رہا ہے۔جس سے علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کو خطرہ ہے ۔اسی کے ساتھ کرنل المالکی نے کہا کہ ایران نے ایسا کرکے کونسل سلامتی کی قرار داد کی خلاف ورزی کی ہے۔

سعودی عرب کے فوجی ترجمان نے کہا کہ اس میزائل پر ایرانی حکومت کی مہر ہے۔انھوں نے کہا کہ ایران گذشتہ رات سعودی عرب پر ۷ میزائل داغے جس کو سعودی کی فضائیہ نے نا کام بنادیا۔

مالکی نے کہا کہ ایک میزائل حملہ میں ایک شہری مارا گیا او ردو مصری زخمی ہوگئے۔مالکی نے کہا کہ ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا دنیا کی پہلی ایسی دہشت گرد تنظیم بن چکی ہے جس کے پاس بیلسٹک میزائل ہے۔

انہوں نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ حوثیو ں کوخفیہ طور پر اسلحہ فراہم کرنا بند کریں۔