میر پیٹ میں نامعلوم شخص کا قتل

حیدرآباد ۔ 4 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : میر پیٹ کے علاقہ میں آج شام ایک شخص کا قتل کردیا گیا ۔ نامعلوم افراد کے حملہ میں ہلاک ہوئے شخص کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق بالا پور چوراہے پر واقعہ ایک شراب کی دکان کے قریب یہ واردات پیش آئی ۔ جہاں نامعلوم افراد نے اس شخص کے سر پر وزنی پتھر ڈال کر اس کا قتل کردیا ۔ جس کی عمر تقریبا 25 سال بتائی گئی ہے ۔ پولیس میر پیٹ مصروف تحقیقات ہے ۔۔