حیدرآباد۔ 7 اکتوبر (سیاست نیوز) میرپیٹ میں معمولی تکرار کے بعد ایک شخص کا قتل کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ ایم گوپی ساکن نندانا ونم کالونی کو اسی علاقہ کے آنند نے شدید زدوکوب کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ گوپی نے انجلی کا مکان کرایہ پر حاصل کیا تھا جبکہ پانی کے مسئلہ پر گوپی کی بہن کویتا سے مکان مالک کا جھگڑا ہوا تھا۔ گوپی نے دونوں کے درمیان مداخلت کی، جس کے نتیجہ میں انجلی کے بھائی آنند نے گوپی کو زدوکوب کیا اور وہ گر پڑا ۔ گوپی کو فوری دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔ میرپیٹ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ۔