حیدرآباد /31 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) میرپیٹ کے علاقہ میں ایک برقعہ پوش خاتون سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئی۔ تاہم اس خاتون کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ سب انسپکٹر عبدالحمید نے بتایا کہ اس خاتون کی عمر تقریباً 35 سال بتائی گئی ہے ۔ جو گلابی رنگ کی ساڑی میں ملبوس اور برقعہ میں موجود تھی ۔ کل رات میرپیٹ کے علاقہ میں پیش آئے حادثہ میں یہ خاتون ہلاک ہوگئی ۔ ایس آئی عبدالحمید کے مطابق پولیس کو شبہ ہے کہ سڑک عبور کرنے کے دوران خاتون حادثہ کا شکار ہوگئی تھی ۔ پولیس میرپیٹ مصروف تحقیقات ہے