میرے کمرے میں خفیہ کمرہ لگایا جائے:میرابائی

نئی دہلی۔29 مئی(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی عالمی چیمپئن ویٹ لفٹر میرا بائی چھانو نے وزارت کھیل سے نیشنل کیمپ کے دوران اپنے کمرے میں خفیہ کیمرہ نصب کرنے کی درخواست کی ہے۔انہیں اندیشہ ہے کہ ان کی غیرحاضری میں کوئی غیر متعلقہ فرد کھانے میں کوئی چیز نہ ملادے جس سے ان کا ڈوپ ٹسٹ مثبت آجائے۔ گزشتہ چار سال میں ان کے 45 ڈوپ ٹسٹ ہوئے تاہم ہرمرتبہ انہیں کلین چٹ ملی۔انڈین ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے سیکریٹری شاہ دیو یادیو کے مطابق وہ ڈائننگ ہال سمیت اہم مقامات پرخفیہ کیمرے لگانا چاہتے تھے تاہم میرابائی اپنے روم میں بھی کیمرہ لگانا چاہتی ہیں۔