نئی دہلی۔10مئی( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹیم میں سب سے زیادہ تجربہ کار کھلاڑی پروپلی کیشپ نے تھامس کپ جو کہ ہندوستان میں کھیلا جارہا ہے اس ضمن میں کہا کہ گھریلو حالات اور یہاں کے موسم ان کے جارحانہ کھیل کیلئے کافی موزوں ہے اور بہتر نتائج کی امید کی جاسکتی ہے ۔ ہندوستان کے ساتھ اس گروپ میں ملیشیاء ‘ کوریا اور جرمنی کی ٹیمیں موجود ہیں ‘ تاہم ٹیموں کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ 18مئی کو شروع ہونے والے ٹورنمنٹ میں کیشپ کو سنگلز مقابلوں میں بہتر نتائج کی امید ہے ۔ کیشپ نے خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیشپ نے کہا کہ ہندوستان ایک سخت گروپ میں موجود ہے
جہاں جرمنی کے دو کھلاڑی مارک زیدیبلر اور ڈیٹلر ڈومکے سنگلز کے ماہر کھلاڑی ہیں اور مارک گذشتہ ایک برس سے استقلال کے ساتھ بہتر مظاہرے کررہیہیں جس کی وجہ سے وہ سرفہرست 20کھلاڑیوں میں شامل ہے ۔ علاوہ ازیں وہ یہاں آئی بی ایل میں بھی شرکت کرچکے ہیں جس کی وجہ سے یہاں کے حالات سے بھی وہ واقف ہیں ‘ جہاں تک کوریا کا تعلق ہے اس ٹیم میں بھی سنگلز اور ڈبلز کے بہتر کھلاڑی موجود ہیں ۔ ملیشیا میں لی چونگ وی کے ہمراہ دیگر دو کھلاڑیوں کی موجودگی اس ٹیم کو طاقتور بنائی ہے ۔کیشپ نے مزید کہا کہ ہندوستان جونیئر اپنے سنگلز کھلاڑیوں کی فتوحات پر انحصار کررہا ہے ۔لہذا میزبان ٹیم کو اپنے تمام سنگلز مقابلوں میں کامیابی کرنی ہوگی۔