میرے تعلق سے صرف صدر پارٹی کو لب کشائی کا حق : اوما بھارتی

جھانسی/ نئی دہلی۔یکم ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) آبی وسائل کی مرکزی وزیر اوما بھارتی نے ان کے استعفیٰـ کی خبروں پر کوئی ردعمل ظاہر کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بارے میں بی جے پی کی قیادت کو ہی کچھ کہنے کا اختیار ہے ۔ اوما بھارتی سے آج جھانسی میں نامہ نگاروں نے جب ان کے استعفیٰ کی خبروں کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے یہ بات کہی۔ بعد میں انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ گزشتہ روز سے میرے استعفیٰ کی خبروں کے بارے میں میڈیا نے ردعمل جاننا چاہا۔ ’’اس پر میں نے کہا کہ میں نے یہ سوال سنا ہی نہیں ، نہ سنوں گی ، نہ جواب دوں گی‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں یا تو قومی صدر پارٹی امیت شاہ یا وہ جسے نامزد کریں وہی بول سکتے ہیں۔ مجھے اس پر کچھ کہنے کا اختیار نہیں ہے ۔